اسلام آباد میں ہونےوالا پہلا اوورسیز کنونشن صرف طفل تسلیوں تک محدود

اسلام آباد:(رپورٹ:خواجہ فاروق)اسلام آباد میں ہونےوالا پہلا اوورسیز کنونشن صرف طفل تسلیوں تک محدود،دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مطالبات کو نظر انداز کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونےوالے پہلے اوورسیز کنونشن میں دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو صرف تسلیاں ہی دی گئیں،دنیا بھر سے آنے والے پاکستانیوں نے نیویارک سے پی آئی اے پروازیں چلانے اور امریکہ سے موبائل فون لانے پر ٹیکس ختم کرنے کامطالبہ کیا لیکن وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں مطالبات پر کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

اوورسیز پاکستانیز نے کنونشن کو خانہ پری قرار دیتے ہوئے کہا اگر کوئی مطالبہ ماننا ہی نہیں تھا تو بلانے کی کیا ضرورت تھی،سار ے کام چھوڑ کر اور اپنی جیب سے ہزاروں ڈالر خرچ کرکے پاکستان آئے،مایوسی کےساتھ واپس لوٹیں گے،دریں اثنا کنونشن سنٹر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا،اوورسیز نے کہا پوری امید ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں کشمیر جلد آزا د ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔