اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایک سال سے بند ،قومی خزانے کو اربوں کانقصان،انکشاف اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
حکام وزارت آبی وسائل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا مئی 2024 سے منصوبہ سرنگ بیٹھنے کی وجہ سے بند ہے ،قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے،پی اے سی اراکین نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزیوں کو بھی قومی خزانے کے نقصان کا سبب قرار دےدیا،آڈٹ حکام کے مطابق ناقص منصوبہ بندی ، انتظامی خامیوں نے مسائل کو مزید سنگین کیا۔
رکن پی اے سی ثنامستی خیل نے طنزیہ ریمارکس دئیے پارلیمنٹ ہاﺅس سے ایم این اے گرفتار ہو جاتے ہیں لیکن ڈیم کےلئے زمین نہیں ملتی، پاکستان میں ہونے کو سب کچھ ہو جاتا ہے۔
نیلم جہلم پاور پراجیکٹ ایک سال سے بند ،خزانے کواربوں کانقصان



















