ہنوئی(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پنگ نے چین اور ویتنام پر زور دیا ہے کہ وہ جدت کی جانب مل کر آگے بڑھیں۔ ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھان مین سے ملاقات میں شی جن پنگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا کریں۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ ویتنام کے ان کے سرکاری دورے نے ایک بار پھر انہیں ویتنام کے دوئی موئی (اصلاحات) کے مقصد میں نئی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے اور چین۔ ویتنام دوستی کی مضبوط بنیاد کا ذاتی طورپر تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کو اپنے راستوں اور نظاموں پر اعتماد کو مضبوط کرنا چاہئے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو بڑھانا چاہئے، مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ ویتنام معاشرے کی تعمیر جاری رکھنی چاہئے جو تزویراتی اہمیت کا حامل ہے، جدت کی طرف بڑھنے کے لئے ہاتھ ملانا چاہئے اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی لانی چاہئے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور چین۔ ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کوایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے تاکہ ”سرخ جین“ کو آگے بڑھایا جاسکے اور انقلابی وسائل کا بہتر استعمال کیا جاسکے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام خاص طور پر نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی اور دوستی کو بڑھایا جاسکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنایاجاسکے۔اس موقع پر تران تھان مین نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کا دورہ مکمل طور پر اس اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جو سی پی سی، ملک اور چینی عوام ویتنام-چین تعلقات کو دیتے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے مشترکہ مستقبل کے حامل چین، ویتنام معاشرے کی تعمیرمزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔شی جن پنگ نے ویتنام کے سرکاری دورے میں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویتنام کا سرکاری دورہ کرنے اور جنرل سیکرٹری تو لام کے ساتھ باہمی دوروں کے پہلے دور کے احساس پر نہایت خوشی ہے۔ شی نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور یہ چین-ویتنام عوامی تبادلوں کا سال ہے۔ گزشتہ 75 برسوں میں عالمی حالات میں تبدیلیوں سے قطع نظر چین اور ویتنام نے قومی آزادی کی جدوجہد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک ساتھ سوشلسٹ ترقی کے سفر میں ا?گے بڑھتے ہوئے اور اپنے جدیدیت کے متعلقہ مقاصد کو پروان چڑھاتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان یکجہتی و تعاون کی مثال قائم کی ہے۔ شی نے کہا کہ آج کے غیر مستحکم عالمی حالات میں چین اور ویتنام پرامن ترقی کے لئے پرعزم رہے ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی تعاون کو فروغ دیا ہے جس سے دنیا کو انتہائی ضروری استحکام اور اعتماد حاصل ہوا ہے۔ تو لام نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ویتنام کا سرکاری دورہ کرنے پر شی جن پنگ کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شی نہ صرف چینی عوام کے عظیم رہنما ہیں بلکہ ویتنامی عوام کے عظیم دوست بھی ہیں۔ تو لام نے کہا کہ شی کی بھرپور قیادت میں چین نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو آگے بڑھانے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جدیدیت کی راہ میں جامع پیش رفت کی ہے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام بین الاقوامی وقار میں اضافے پر چین کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس کی طویل مدتی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ دوسری طرف چین کے صدر شی جن پنگ ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپورپہنچ گئے۔منگل کے روز کوالالمپو پہنچنے پر کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انورابراہیم نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ شی نے ہوائی اڈے پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ اپنے دورے کو دوطرفہ روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے اور سیاسی باہمی اعتماد مضبوط بنانے کے موقع کے طور پر لینے کی توقع رکھتے ہیں۔ شی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جدیدیت کی کوششوں میں تعاون کو فروغ دیں، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مشترکہ طور پر آگے بڑھائیں اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ ملائیشیا برادری کے قیام کو نئی اونچائی تک مسلسل بلند کریں۔ انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ چین اور ملائیشیا کی مشترکہ کاوشوں سے انکے دورے کے بامعنی نتائج برآمد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسایہ دوستی اور باہمی فائدے کا ایک نیا تاریخی دور اور دوطرفہ تعلقات کیلئے ایک نئے سنہرے 50 سال کا آغاز ہوگا۔
ویتنام اور چین کو اپنے راستوں اور نظاموں پر اعتماد کو مضبوط کرنا چاہئے: شی جن پنگ

















