8ماہ میں پاکستان کو پولیو فری بنادینگے،وزیر صحت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاہے8ماہ میں پاکستان کو پولیو فری بنادیں گے،پوری دنیا میں پولیو کا کوئی علاج نہیں صرف بچاو کی ویکسین ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہامصطفی کمال نے کہارواں سال دسمبر 2025 میں پاکستان کو پولیو فری کردیں گے ، 21 اپریل سے پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں ایک ساتھ شروع کریں گے، افغانستان میں طالبان حکومت ہونے کے باوجود بھرپور پولیو مہم چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا مذہب سے انسداد پولیو ویکسین کا کوئی تعلق نہیں، پاکستان براہ راست یونیسیف سے پولیو ویکسین حاصل کرتا ہے۔