واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ کاطبی معائنہ، ذہنی و جسمانی طور پر بہترین صحت میں ہیں،وائٹ ہاﺅس نے بیان جاری کردیا۔
وائٹ ہاﺅس نے کہاڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ذہنی و جسمانی طور پر بہترین صحت میں ہیں اور بطور کمانڈر ان چیف ، سربراہ مملکت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے مکمل اہل ہیں،رپورٹ میں چند معمولی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی جن میں دھوپ کی وجہ سے جلد کو ہونے والا نقصان اور جولائی میں قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر گولی لگنے کے بعد کا نشان شامل ہے۔
ادھر ٹرمپ نے کہا جسمانی ٹیسٹ کےساتھ ساتھ ذہنی ٹیسٹ بھی اچھا رہا، میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں،مجموعی طور پر میں نے خود کو اچھی صحت میں محسوس کیا، سوچا بائیڈن سے مختلف ہونا چاہیے اس لیے ذہنی معائنہ بھی کرایا اور تمام جوابات درست دئیے۔
ٹرمپ کاطبی معائنہ،، ذہنی و جسمانی طور پر بہترین صحت مند

















