پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں10روپے لٹر تک کمی کاامکان

اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گرنے کے باعث آئندہ 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پرآگیا ،ملک میںپٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے،حکومت کی جانب سے پٹرول ، ڈیزل پر70 روپے لٹر لیوی عائد ہے،عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے پر بھی غور کیاجارہاہے۔