لاہور: ( ) پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کے ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں دستیاب نہیں ہوں گے، کیری آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔
ایلکس کیری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے روسی وین ڈر ڈوسن کا جزوی متبادل منتخب کیا تھا تاہم اب روسی وین ڈر ڈوسن ٹیم کو جوائن کر یں گے۔
آسٹریلیا کے ایلکس کیری پی ایس ایل سے باہر



















