لاہور2027کیلئے ”ای سی او “ کی نامزدگی دوڑ میں شامل

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پاکستان اور پنجاب کےلئے ایک اور عالمی اعزاز کی امید، لاہور سال 2027 کےلئے ”ای سی او کیپٹل آف ٹورازم“ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔

10ممالک پر مشتمل معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد 13 اپریل کو لاہور کا دورہ کرے گا، 2027 کیلئے ”ای سی او کیپٹل آف ٹورازم“ کے انتخاب کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

قبل ازیں ازبکستان کے شہر سبز کو اعزاز دیا جا چکا جبکہ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہراذروم کو 2025 کےلئے منتخب کیا گیا ،ای سی او کے رکن ممالک میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، قزاخستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت قرار دیا جاناثقافت، تاریخ اور قومی ورثے کی عالمی سطح پر نمائندگی کےلئے اہم قدم ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور کے تہذیبی و ثقافتی رنگ دنیا کو دکھانے کا عزم رکھتی ہیں،لاہور کی نامزدگی کی دوڑ میں شمولیت نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں عالمی سیاحت کے فروغ کی جانب مثبت پیشرفت ہے۔