کابل:(مشرق نیوز)طالبان حکومت نے بگرام ائیر بیس امریکہ کے حوالے کرنے کی تردید کردی،ترجمان ذبیح مجاہد نے میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے 2دہائیوں تک افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج کا اہم فوجی مرکز رہنے والا بگرام ائیربیس اگست 2021 میں امریکی انخلا کے بعد طالبان کے کنٹرول میں آیا۔
بگرام ائیربیس امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں پروپیگنڈا ہیں،طالبان

















