عوام کو انکی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے: سلمان رفیق

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر کنٹریکٹرز موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جاری پیشرفت کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ماسٹر پلان پر بریفننگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب لاہور اور سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ نوازشریف انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنا رہی ہے۔ دونوں پراجیکٹس پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک سمز لیب اینڈ کولیکشن سنٹر پہنچ گئے۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی موقع پر پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے سمز لیب میں کیو مینجمنٹ سسٹم اور کاونٹرز بڑھانے کی ہدایت کی اورسمز لیب میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ صفائی ستھرائی و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک فیصد بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹس جاری رہیں گے۔