سب کی اجتماعی کوششوں سے نظام صحت بہتر ہوگا: سلمان رفیق


لاہور:(ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا،خواجہ سلمان رفیق نے کولیکشن سنٹر، ایمرجنسی، او پی ڈی، وزیر اعلیٰ کمپلینٹ کاﺅنٹر، پرچی کاﺅنٹرز، میڈیسن سٹور و دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معا ئنہ کیا،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، سب کی اجتماعی کوششوں سے نظام بہتر ہوگا،مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے سب کو محنت کرنی ہوگی، حکومت سرکاری ہسپتال چلانے کیلئے ہر سال اربوں روپوں کے بجٹ فراہم کرتی ہے،ایم ایس مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں

صوبائی وزیر نے کہاہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں،ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں سے طبی سہولیات بارے برا ہ راست فیڈ بیک لیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کی آسانی کیلئے او پی ڈی کی لفٹ فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزیرصحت نے پی آئی سی میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔