پابندی کاخاتمہ نہ ہوسکا،پاکستانی ائیرلائنز کابرطانیہ میں دوبارہ اڑان کاخواب ادھورا

لندن:(مشرق نیوز)پاکستانی ائیرلائنز کابرطانیہ میں دوبارہ اڑان کاخواب ادھورا،برطانیہ میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی برقرار رکھنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان برطانوی وزرات ٹرانسپورٹ نے کہا پاکستانی ائیر لائنز ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی،ائیرلائنز سے پابندی ہٹانے کےلئے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے،ترجمان نے کہاپاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کےساتھ معاملے میں رابطے میں ہیں۔