ترسیلات زر ،ٹیکس وصولیوں میں اضافہ،اپریل میں مہنگائی بڑھے گی:وزارت خزانہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپریل میں مہنگائی بڑھے گی،وزارت خزانہ نے ماہانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا،23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ملکی برآمدات 7.2 ،درآمدات میں 11.4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹیکس وصولیاں 25 فیصد بڑھیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا فروری کرنٹ اکاونٹ خسارہ 691 ملین ڈالر رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 211 ملین ڈالر رہی ، زر مبادلہ ذخائر 11.14 ارب ڈالر تک جاپہنچے، ٹیکس وصولیوں میں 25.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ٹیکس وصولیاں 7344 ارب روپے کی گئیں، نان ٹیکس ریونیو میں 75.8 فیصد اضافے سے 3763 ارب ریکارڈ کیا گیا ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 1.22 فیصد رہی ،مالیاتی خسارے میں 1.7 فیصد کمی دیکھی گئی، پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.8 فیصد رہا ، مالیاتی نظم و نسق مستحکم ہونے کے مثبت نتائج سامنے آئے ،تمام اقتصادی اشارئیے حوصلہ افزا جا رہے ہیں، اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔