مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کو 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کر دیا گیا

کراچی (مشرق نیوز) مصطفی عامر قتل کیس میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کردیا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 3مقدمات درج ہیں۔

علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ روز مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم ارمغان جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا۔ ملزم ارمغان جعلسازی کے پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ملزم کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئی ہیں۔

ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکا ونٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال سینٹر سے امریکہ کالز کی جاتی تھی۔