تہران:(مشرق نیوز)ایران نے واضح پیغام دیاہے ٹرمپ کے دھمکی آمیز خط کاجلد جواب دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاٹرمپ کے خط میں مذاکرات کی پیشکش کا دعویٰ کیا گیا لیکن حقیقت میں دھمکی ہے،خط میں لکھے گئے تمام نکات پر توجہ دی ،دھمکی و مذاکرات کی پیشکش دونوں کا جلد باضابطہ جواب دیں گے۔
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہاامریکہ نے یمن کے حوثی گروپ کو ایرانی پراکسی کہہ کر بڑی غلطی کردی،ایران خطے میں پراکسی وار نہیں چاہتا، یمنی حوثیوں کے حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں اگر امریکہ نے جواز بنا کر ایران کےخلاف کوئی اقدام اٹھایا تو سنگین تنائج کا سامنا کرنا ہو گا۔
خامنہ ای نے کہااگر امریکہ یا کسی اور نے ایران کےخلاف مذموم عزائم رکھے تو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،ایران کو پراکسیوں کی ضرورت نہیں ،دھمکیاں دی جاتی ہیںلیکن کبھی کسی سے جنگ کا آغاز نہیں کیا تاہم اگر کوئی ایران کےخلاف اقدام اٹھائے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز خط کاجلد جواب دیں گے،تہران

















