ڈی جی خان،لاہور،ڈی آئی خان،سوات:(کرائم رپورٹر،نمائندگان)پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا،خوارجی دہشت گردوں نے پنجاب ،خیبرپختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشتگرد چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سے حملہ آور ہوئے،راکٹ لانچرز و دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا،پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشتگردوں کی فوری نشاندہی کی گئی،جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے،2گھنٹے مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پر پہنچیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا خوارجی دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ،پنجاب پولیس خوارجی دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، مزید 2 اہلکار شہید ،3 زخمی ہو گئے،ڈی آئی خان میں ہسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے اہلکار کو نشانہ بنایا،سوات مینگورہ میں فضاگٹ کے مقام پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم اشتہاری احمدزیب کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی اور گرفتاری کی کوشش کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی گئی،اے ایس آئی امجد اقبال زخمی ،کانسٹیبل نیاز گولیاں لگنے سے موقع پر شہید ہوگیا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















