اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض منظور کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق رقم موسمیاتی تبدیلی سے متاثر غریب کاشتکاروں کےلئے ہو گی،چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے،مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ افراد کی آمدن بڑھانا ہے، رقم 10سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے۔
عالمی بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیامنصوبہ چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے گا، قرض کی رقم میکروکریڈٹ و میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی، خواتین سمیت 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہوں گے
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض منظو ر کرلیا



















