ماضی کی طرح پھر نیشنل ایکشن پلان بنا نا ہوگا،سپیکرقومی اسمبلی

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے2021کے فیصلے کے بعد دہشتگردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے، ماضی کی طرح پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

گوجرانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکے پی ،بلوچستان میں دہشتگردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان پہنچا، وفاقی و صوبائی حکومتیں، عوام اور افواج پاکستان معاملے پر یکجا ہیں، اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں،پاکستانی سرحد کے اندر آکر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آپریشن کے ذریعے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاوزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈر کی ان کیمرا بریفنگ متوقع ہے،سازشیں کرنے والے پاکستان کے حقیقی دشمن ہےں۔