امریکہ کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری،19افرادہلاک

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا۔عرب ٹی وی کے ذرائع نے صعدہ گورنری پر نئے امریکی فضائی حملوں کی اطلاع دی، جب کہ حوثی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی بمباری میں ذمار شہر اور عنس ڈائریکٹوریٹ کے مضافات میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ، یمن کی متعدد گورنریوں پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے۔بمباری میں ذمار گورنری میں ملٹری پولیس کمانڈ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حملوں میں یمن کی پانچ گورنریوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تین امریکی حملوں میں مآرب گورنری کے ضلع مجزر کے مشرقی حصے کو نشانہ بنایا۔