واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔حسین حقانی نے پی ٹی آئی پر نام لئے بغیر طنز کیا کہ امریکہمیں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہئے۔
سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا، حکومت پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین امریکہ آتے ہیں، مگر بھارت کا نام مجوزہ فہرست میں نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ انکی معلومات کے مطابق پاکستانیوں پر سفری پابندیاں نہیں ہوں گی، لیکن ویزے ملنے میں سختی ہوگی۔
پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی کا امکان نہیں: حسین حقانی

















