لندن (مشرق نیوز) جی 7کے رکن ممالک نے روس کو انتباہ کیا ہے کہ روس جنگ بندی کے لیے کوششوں کے جواب میں مثبت ردعمل دیتے ہوئے برابری کی بنیاد پر جنگ بندی پر فورا عمل کرے۔ بصورت دیگر اسے مزید پابندیوں کا سامنا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گروپ 7 جس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی اور فرانس شامل ہیں نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہیں۔ تاکہ روس و یوکرین کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوجائے۔ان ملکوں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کیف کے ساتھ جنگ بندی پر متفق ہوجائے یا پھر مزید پابندیوں کیلئے تیار رہے۔انتباہ پر مبنی اس بیان کا حتمی متنجی 7 کے حکام نے تیار کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جنگ بندی ہوگی اس کا احترام کرنا ضروری ہوگا۔ تاکہ پائیدار سیکیورٹی بندوبست ہو سکے اور یوکرین کے دفاع کا تحفظ ہو سکے اور اس کے خلاف نئے سرے سے کوئی جارحیت نہ ہو۔
جی سیون جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی

















