شاہ سلمان اور ولی عہد نے فلاحی کاموں کی قومی مہم کیلئے 70 ملین ریال عطیہ کردئیے

ریاض (مشرق نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قومی فلاحی کام مہم کیلئے پلیٹ فارم ”احسان“کے ذریعے اپنے پانچویں ایڈیشن میں دو عطیات دیے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ایڈیشن کا آغاز کیا گیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے 40 ملین ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال کی رقم عطیہ کی۔یہ دونوں عطیات سعودی عرب میں فلاحی کاموں کیلئے حکومت کی لامحدود حمایت اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہی ایک توسیع ہیں۔ ”احسان“پلیٹ فارم کے ذریعے فلاحی کام کیلئے قومی مہم 2021میں شروع کی گئی تھی۔ اس وقت سے لے کر اب تک یہ عطیات لوگوں تک پہنچانے میں انتہائی بھروسے اور شفافیت کی حامل مہم ہے۔پلیٹ فارم احسان رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مہم کے دوران سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے افراد اور اداروں کے مخیر حضرات سے عطیات وصول کرتا رہتا ہے۔