قتل کیس میں عمر قید و 7،7 سال قید کی سزا پانیوالے ملزم بری

لاہور: (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر قتل کیس میں عمر قید سمیت 7،7 برس قید کی سزا پانے والے 4 ملزموں کو بری کردیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے علی اکبر سمیت دیگر کی سزا کےخلاف اپیلوں پر 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلے میں لکھا پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے بیٹی سے ناجائز تعلقات کے شعبے میں مدعی کے بیٹے کو قتل کیا جبکہ استغاثہ دائر کرانے والے مدعی نے تسلیم کیا پہلی بار غیرت کے نام پر قتل کا ذکر استغاثہ میں استعمال کیا ،تفتیشی کے مطابق مدعی نے ایف آئی آر کے اندراج کے وقت قتل کی وجہ لکڑی چوری بتائی۔

فیصلے کے مطابق مدعی نے واقعہ کے ڈیرھ سال بعد تفتیش سے غیر مطمئن ہو کر استغاثہ دائر کیا، پراسیکیوشن گواہوں کے بیانات میں بے شمار تضادات موجود ہیں،جرح کے دوران تفتیشی نے تسلیم نے کیا مقتول کی دکان بازار میں موجود ہے لیکن کسی دکاندار نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا ، عدالت تمام ملزموں کی اپیلیں منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔