واشنگٹن:(خواجہ فاروق)ایران کو جوہری معاملے پر ڈیل کی پیشکش ، ٹرمپ نے سپریم لیڈر خامنہ ای کو خط لکھ دیا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا جوہری معاملے پر بات چیت کیلئے خامنہ ای کو خط لکھ دیا،امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہی ایران کےلئے بہتر ہے،سمجھتا ہوں خط کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں پھر کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ اب کوئی نیا نیوکلیئرہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دےں گے۔
ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا بات کرو یا پھر ہم کچھ کرتے ہیں،تہران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے کچھ کرنا ہوگا، ایران کےساتھ کسی ڈیل تک پہنچنے کی کوشش کروں گا۔
دریں اثناوائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے ایک ٹریلین کی بزنس ڈیل کےلئے سعودی عرب کا دورہ کرونگا،سعودی عرب سے کہا امریکی کمپنیوں میں ایک ٹریلین ڈالر ( ایک ہزار ارب ڈالر) سرمایہ کاری کریں تو میں آوں گا،سعودی عرب امریکی کمپنیوں میں ایک ٹریلین کی سرمایہ کاری کیلئے راضی ہوگیا،سعودی عرب فوجی ساز و سامان سمیت دوسری چیزوں کی خریداری کےلئے امریکی کمپنیوں کوبہت زیادہ رقم ادا کرنے جا رہاہے۔
ایران کو جوہری معاملے پر ڈیل کی پیشکش ، ٹرمپ نے خامنہ ای کو خط لکھ دیا

















