ٹرمپ، پوپ و کئی عالمی شخصیات نوبل امن انعام کیلئے نامزد

اوسلو :(مشرق نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس و دیگر عالمی شخصیات کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرلیا گیا،نوبل انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2025 کےلئے 338 امیدوار سامنے آئے ،244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔

امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے اعلان کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کےلئے نامزد کر رہے ہیں، ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے کی گئی کوششیں نامزدگی کی بنیاد ہیں تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق نامزدگی ڈیڈ لائن کے بعد جمع کرائی گئی،نامزد افراد میں نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ بھی شامل ہیں۔