امریکہ نے اسرائیل کو 4 ارب ڈالر کی فوجی امداد کی فراہمی تیز کر دی

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے انہوں نے اسرائیل کو تقریباً 4بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسرائیل کو تقریبا ارب ڈالر کی فوجی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کیلئے ایک اعلان پر دستخط کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل پر عائد ہتھیاروں کی جزوی پابندی ختم کردی گئی ہے۔