افریقی فتوحات کی ہیٹرک،سیمی فائنل میں رسائی،انگلینڈ کو مسلسل تیسری شکست


کراچی:(ایم این پی)افریقی فتوحات کی ہیٹرک،انگلینڈ کو مسلسل تیسری شکست،پروٹیز نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،وکٹیں مسلسل گرتی رہیں ،پوری ٹیم 179 رنز بنا کر چلتی بنی ،روٹ 37، آرچر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ نے180رنز کاہدف 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،جیت کےساتھ ہی پروٹیز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،افغانستان ٹورنامنٹ سے آﺅٹ ہوگیا۔