قرض کی دوسری قسط ،آئی ایم ایف جائزہ مشن کی پیر کو اسلام آباد آمد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی پر اقتصادی جائزے کےلئے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پیرکو اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی ،دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کےلئے تجاویز بھی دے گا، رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا،وفد کے وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی ،سٹیٹ بینک ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کےساتھ مذاکرات ہوں گے۔