طالبہ نے شطرنج مقابلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو پچھاڑ دیا

کراچی:(بیورورپورٹ)طالبہ نے شطرنج مقابلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو پچھاڑ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سرکاری سکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سکول کی طالبہ مہک مقبول کے درمیان وزیراعلیٰ ہاوس میں شطرنج کا مقابلہ ہوا،وزیراعلیٰ ہاوس میں شطرنج کا میچ دیکھنے کےلئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل بخش مہر، سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکرٹری سپورٹس علیم لاشاری، آغا خان فاﺅنڈیشن کے سلطان الانہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے، سیکرٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ موجود تھے۔

چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرادیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا مہک مقبول نے سرکاری سکول کی بہتر تعلیم کےساتھ شاندار کارکردگی دکھائی ۔