روم: (مشرق نیوز)عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس ڈبل نمونیا میں مبتلا ،طبیعت مزید ناساز ،وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا
ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں، پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب معالجین نے کہا2 ہفتوں سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت میں بگاڑ تشویشناک ہے، عالمی کیتھولک برادری پوپ فرانسس کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہے۔
پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل



















