امریکہ کی اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا گولہ بارود اور بلڈوزر فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن(مشرق نیوز) امریکہ نے اسرائیل کو تین بلین ڈالر سے زیادہ کے گولہ بارود، بلڈوزر اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دینے کا اعلان کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے)نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فروخت کے کاغذات پر دستخط کئے۔ ان میں 2.04 بلین ڈالر کی بموں کے بیرونی خول اور دھماکہ خیز ہتھیار، مزید 675.7ملین ڈالر کے دیگر بموں کے خول اور گائیڈنس کٹس اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزر اور متعلقہ آلات شامل ہیں۔ڈی ایس سی اے نے کہا کہ روبیو نے اس بات کا تعین کیا اور تفصیلی جواز فراہم کیا ہے کہ ایک ہنگامی صورتحال موجود ہے جس کیلئے امریکہ کے قومی سلامتی کے مفادات میں مذکورہ بالا دفاعی ساز و سامان اور خدمات کی اسرائیل کو فوری فروخت کی ضرورت ہے۔