افغانستان ،آسٹریلیا کااہم میچ بارش کی نذر،کینگروز کی سیمی فائنل میں رسائی

لاہور:(سپورٹس،ایم این پی)چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان اور آسٹریلیا کااہم میچ بارش کی نذر،کینگروز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قذافی سٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میںفغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پوری ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،صدیق 85،عظمت عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روکنا پڑااور میچ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ختم کردیا گیا،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے ، 4 پوائنٹس ہونے پر آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔