93 اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)93 اجلاس، 212 گھنٹے کام،پلڈاٹ نے قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ اسمبلی کے کام کا دورانیہ اور ایام ماضی کے مقابلے میں کم رہے، اہم قانون سازی کی سرگرمیاں بڑھیں، 26ویں آئینی ترمیم سمیت 47 قوانین، 26 قراردادیں منظور کی گئیں،16 ویں قومی اسمبلی کی 93 نشستیں، 212 گھنٹے کام کیاگیا۔

پہلے سال میں کام کرنے کی لاگت تقریباً 6 کروڑ روپے فی گھنٹہ آئی،قوانین و ترامیم مناسب وقت ، جانچ پڑتال کے بغیر فوری طور پر منظور کی گئیں، ممبران کی حاضری اوسطاً 66 فیصد تک کم رہی،وزیر اعظم شہباز شریف نے 93 اجلاسوں میں سے صرف 17 میں شرکت کی ،عمر خان 13 گھنٹے اور 28 منٹ کے ریکارڈ شدہ ٹاک ٹائم کےساتھ سب سے زیادہ بولنے والے ممبر اسمبلی ہیں۔