طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن (خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا افغانستان کو امداد دینے پر اعتراض نہیں مگر طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا، امریکہ افغانستان کو ماہانہ 2.5ارب ڈالر امداد دے رہا ہے، طالبان سے اسلحہ واپس لینا ہوگا چاہے اس کےلئے انہیں مزید رقم ہی کیوں نہ دینی پڑے، طالبان کو امریکی گاڑیوں اور اسلحہ کےساتھ پریڈ کرتا دیکھ کر مجھے بہت غصہ آتا ہے،امریکی صدر نے کہا امریکہ سے اچھا اور نیا فوجی سازو سامان تو طالبان کے پاس رہ گیا ہے اور طالبان ٹینکوں، گاڑیوں، ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت امریکی فوجی سامان فروخت کررہے ہیں،ٹرمپ نے حکام پر زور دیا وہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور سازوسامان کی واپسی کےلئے اقدامات کریں۔