آئی ایم ایف وفد کی آج آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی، کاربن لیوی عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک ا?ئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کریگا۔ آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔

آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دیگا، آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائیگا جبکہ کل سے مذاکرات شروع ہوں گے۔