بجلی 10 روپے یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی 10 روپے یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی منصوبے پر عمل کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب کی کمی سے گنجائش پیدا کی جائے گی اور قرضوں کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش بجلی کی قیمت میں کمی کےلئے استعمال ہوگی،بجلی شعبے میں جاری مالی نقصانات کم ہوں گے،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرےگا، منصوبہ مشن کے سامنے رکھا جائے گا۔