اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حساس ادارے نے داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب کرکے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتا ر کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کے اراکین کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئیں،نیٹ ورک کو مقامی سہولت کاری میسر ، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے،تفتیش کادائرہ کار وسیع کردیا گیا،مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب،متعدد غیر ملکی گرفتار

















