کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراورنگزیب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر سالانہ ریونیو ہدف پورا کیا جائے گا۔

بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے اورنگزیب نے کہاٹیکس ریونیو درست سمت گامزن ہے،چینی مارکیٹ میں جلد پانڈا بانڈ جاری کریں گے،رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی،سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کی امیدہے۔

دریں اثنا وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی اور نئے کنٹری فریم ورک پراظہار تشکر کیا ، وفد کو سعودی عرب کانفرنس میں شرکت سے بھی آگاہ کیا گیا۔