سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بات چیت

ریاض (مشرق نیوز) فرانس کے صدر عمانوئل میکرون کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔دونوں شخصیات نے مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔شہزادہ محمد بن سلمان اور میکرون کی بات چیت میں عالمی منظرنامے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔