اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے ایف بی آر میں ٹیکس وصول کرنے کی صلاحیت نہیں، گروتھ میں جاتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے، آہستہ آہستہ استحکام کی طرف جاناہے، حکومت کی سائیڈ پربھی احساس موجود ہے، دیکھنا ہوگا گروتھ کی طرف جاتے ہوئے رفتار کیا رکھنی چاہیے،گروتھ کوروک کراستحکام کی طرف جانے کے نتائج معاشرے کےلئے ٹھیک نہیں ہوں گے، تاثر ہے گروتھ کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے، استحکام کی طرف جاتے ہوئے گروتھ کو نہیں روکنا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا ملکی ٹیکسیشن سٹرکچرمیں بہتری کی ضرورت ہے، ایف بی آر میں ٹیکس وصول کرنے کی صلاحیت نہیں، ٹیکسوں میں کمی کرنی چاہیے، ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہتر کریں گے تو ٹیکس کی شرح میں کمی آئےگی۔
FBRمیں ٹیکس وصول کرنے کی صلاحیت نہیں،راشد محمود لنگڑیال



















