اسلام آباد(بیورورپورٹ) ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی معاشی دہشتگردی،یوٹیلیٹی سٹورز یونین نے پیر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
یونین عہدیداروں نے کہااسلام آباد ہیڈ آفس بلو ایریا کے سامنے دن 2 بجے احتجاج ہوگا ، پریس کلبز کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں گے،اسلام آباد میں دھرنے کا امکان ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، ملک بھر میں سٹورز بند کرسکتے ہیں۔
ادھر آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سیکرٹری جنرل عارف شاہ نے کہا ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی معاشی دہشتگردی ،آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے،ظالمانہ برطرفی سے دلبرداشتہ ایبٹ آباد کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ۔
ملازمین کی برطرفی معاشی دہشتگردی،یوٹیلیٹی سٹورز یونین کاملک گیر احتجاج کااعلان



















