نوجوان گرین یوتھ موومنٹ کے تحت ہریا لی کو فرو غ دیں:فاحد شہباز

لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)فوکل پرسن پرا ئم منسٹرز یوتھ پروگرام پنجاب فاحد شہباز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا ، وا ئس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر یونس (تمغہ امتیاز) سمیت سینئر فیکلٹی ممبران سے ملا قات کی، در یں اثنا اجلا س کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر یونس نے کی جس میں پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، پروفیسر ڈاکٹر اعظم سمیت دیگر یو نیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے فاحد شہباز نے شرکا کو حکو مت کے پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام جس کا بنیا دی مقصد نوجوان نسل کی چھپی ہو ئی صلا حیتو ں کو مزید نکھارنے اور ان کو با اختیار بنانے کےلئے مختلف پروگرامز جن میں نیشنل انو ویشن ایوارڈ، ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپو رٹس لیگ،یوتھ ڈیویلپمنٹ سینٹرز اور گرین یوتھ موومنٹ سے متعلقہ دیگر اقدا مات اور اغرا ض و مقا صد پر تفصیلی بتا یا۔


فاحد شہباز نے کہا پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور نو جوا نو ں پر یہ ذمہ داری عا ئد ہوتی ہے کہ اپنے علم و عمل سے ملکی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، ملک میں موسمی تبدیلی جیسے مسا ئل کو حل کرنے کےلئے گرین یوتھ موومنٹ کے تحت ہریا لی کو فرو غ دیں، پروفیسر ڈاکٹر یونس نے یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز، فیکلٹیو ں، مختلف ڈگری پروگرامز، طلبہ کی تعداد اور ملک میں ویٹر نری پروفیشن کے فرو غ میں ویٹر نری یونیورسٹی کی تا ریخی اہمیت کے بارے میں تفصیلی آ گاہ کیا،بعد ازیں فا حد شہباز نے یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کےساتھ ویٹر نری یونیورسٹی میں قائم دور حا ضر کی جدید سہو لیات سے مزین ویٹر نری اکیڈمی، با ئیو سیفٹی لیول تھری لیبار ٹری، کوا لٹی آپریشن لیب،پیٹ سینٹر اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا بھی جائزہ لیا۔