بھارت کو ایف 35لڑاکا طیاروں سمیت اربوں ڈالرکا فوجی سامان دیں گے،ٹرمپ

واشنگٹن: (خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاہے بھارت کو ایف 35لڑاکا طیاروں سمیت اربوں ڈالرکا فوجی سامان دیں گے،دہشتگردی کاملکر مقابلہ کیاجائےگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات میں لڑاکا طیارے ، جدید فوجی ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے طے پاگئے،معاہدوں کے تحت امریکہ بھارت کو ایف35 لڑاکا طیاروں سمیت کئی ارب ڈالرز کا فوجی و جنگی سامان فراہم کرے گا،دونوں رہنماو¿ں نے جوہری توانائی کےلئے دو طرفہ تعاون کا بھی فیصلہ کیا ،جوہری ری ایکٹروں کی پیداوار و تنصیبات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ رہے گا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا انتہا پسند دہشتگردوں کا بھارت کےساتھ ملکر مقابلہ کریں گے، ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے،بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا اتنا ہی امریکہ لگائے گا، یوکرین کونیٹو میں نہیں ہونا چاہئے، جنگ کی و جہ سے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی، چین سے بہت اچھے تعلقات ہوں گے، بیجنگ یوکرین جنگ ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہاواشنگٹن بھارت تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، بائیڈن دور میںتعلقات اچھے نہیں تھے،مودی بھارت میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، توانائی، بجلی ،اے آئی سمیت متعدد شعبوں میں بھارت کےساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کردی۔

مودی نے روایتی چاپلوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،بھارتی وزیراعظم نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک بات سیکھی ہے وہ سارے معاملات پر اپنے قومی مفاد کو سب پر ترجیح دیتے ہیں،امریکی صدر سے ملنے کا ہمیشہ سے مقصد ایک جمع ایک دو نہیں بلکہ ایک اور ایک گیارہ ہوتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر بھارت کی طرف سے مبارک باد دیتا ہوں، خوشی ہے دوبارہ ٹرمپ کےساتھ کام کا موقع مل رہا ہے، یقین ہے ٹرمپ کے دوسرے دور میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات رفتار سے آگے بڑھیں گے، آنے والے 4 سال میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ رفتار سے کام کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا امریکہ بھارت کے تعلقات میگا خوشحالی کےلئے ہیں، امریکی صدر سے دو طرفہ تجارت کا حجم دوگنا کرنے پربات ہوئی، نیوکلیئر انرجی ،دفاعی شعبے میں تعاون بڑھائیں گے، امریکہ ، بھارت اے آئی، سیمی کنڈکٹرز ٹیکنالوجی میں ملکر کام کریں گے، انڈوپیسیفک خطے میں امن کے قیام کیلئے بھی ملکر کام کیاجائےگا، سرحد پار دہشت گردی ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،لاس اینجلس میں نیا بھارتی سفارتخانہ کھولیں گے۔

مودی نے امریکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے اور امریکی صدر ٹرمپ کو دورہ بھارت کی دعوت دیتے ہوئے کہاروسی صدر سے کہا تھا یہ وقت جنگ نہیں امن کا ہے ، شروع دن سے مو¿قف ہے مسئلے کا حل مذاکرات ہیں،بعدازاںملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا پاکستان ممبئی ،پٹھان کوٹ حملوں کے ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچائے اور اپنی سرزمین سرحد پار دہشتگردی کےلئے استعمال نہ ہونے دے۔