ایف آئی اے افسروں کی چھان بین کا فیصلہ،کوائف طلب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ایف آئی اے نے افسروں کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا ،تمام افسروں و اہلکاروں کے تعلیمی کوائف چیک کیا جائے گا، ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں ویریفکیشن سیل قائم کرکے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل و ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے کے مطابق 2019 یا بعد میں بھرتی ہونے والے افسروں کے کوائف طلب کرلیے، تمام افسر و اہلکار تعلیمی و کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے، تمام سرٹیفکیٹ متعلقہ یونیورسٹی اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ہوں،ڈومیسائل متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے تصدیق شدہ ہوں۔