موغادیشو (مشرق نیوز) داعش نے صومالیہ کے شمال مشرقی حصے میں پنٹ لینڈ ریاست میں فوجی اڈے پر رات کے وقت خودکش کار بم دھماکہ کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی مدد سے بھی خودکش حملے کئے ہیں تاہم فوجی حکام نے کہاہے کہ داعش کا حملہ ناکام بناتے ہوئے بمباری سے جنگجوﺅں کے 70افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی فوج کی طرف سے یہ بیان گزشتہ روز جاری کیا گیا ۔ صومالیہ کی فوج نے ایک اور بڑی کارروائی کا بتایا جس میں درجنوں جنگجوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔اس بیان میں صومالی فوج کے ترجمان محمود فیضیقو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صومالی فوج نے خودکش حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ بیان میں فوج کے جانی نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے مگر فوجی ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔
داعش کا صومالیہ میں فوجی اڈے پر حملہ کر دیا، 70جنگجو ہلاک

















