کراچی (مشرق نیوز) سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں شکست پر فاسٹ بولرز پر کڑی تنقید کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ آپ کے مین بولرز میچ ہروارہے ہیں اس پر بات نہیں ہورہی، شاہین آفریدی نے آخری میچ کب جتوایا تھا، اگر ان کو باہر کیا جائے تو ٹیم بہتر ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ آپکو نئے بولرز ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے، حارث روف ان فٹ نہیں ہوتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا ان کے جانے سے بڑا فرق پڑا۔راشد لطیف نے کہا کہ نسیم شاہ بڑے عرصے سے کھیل رہے ہیں، بیٹنگ کو چھوڑ دیں اب تو فاسٹ بولنگ ہی ہروا رہی ہے ایسا لگ رہا ہے یہ مار کھانے کیلئے آئے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں خوشدل شاہ اور سلمان آغا پر الزام نہیں لگاوں گا وہ تو آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں جو بڑے مچھلیاں ہیں ان کو کوئی ٹارگٹ نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ شاہین اّفریدی اور نسیم شاہ کے سٹیٹس اٹھا کر دیکھ لیں اس نے پاکستان کیلئے کیا کیا ہے؟راشد لطیف نے کہا کہ کمزور پلیئرز کو ٹارگٹ کرنا غلط ہے، بابر اور رضوان اور شاہین اور نسیم شاہ کی پرفارمنس نہیں آئیگی تو دوسرے بھی کچھ نہیں کریں گے، مین کھلاڑی کو کھیلنا پڑے گا تبھی سعود شکیل اور طیب طاہر بھی پرفارم کریں گے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ، بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے اپنے تین فاسٹ بولرز پر فوکس کرنا پڑیگا۔
مین بولرز میچ ہروارہے ہیں اس پر بات نہیں ہورہی:راشدلطیف



















