لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق 3 ٹریفک وارڈنز کاشف میاں، لیاقت علی اور احسن ریاض کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی۔ اسی طرح غازی ہیڈ کانسٹیبل ذیشان کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ شہید کانسٹیبل عبداللہ کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل کامران حیدر کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ مرحوم اے ایس آئی منشاءکی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور کو ریلیف کی ہدایت بھی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 34 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی کو کارنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے 14 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ ایس پی عرفان عامر کو آنکھوں کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اسی طرح کارپورل سیف طارق کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فندز جاری کیے گئے اور ڈرائیور کانسٹیبل طارق اعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ ٹریفک وارڈن محمد عبداللہ اور ریٹائرڈ مرحوم سب انسپکٹر محبوب حسین کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے جبکہ انسپکٹر شیر محمد، کانسٹیبل معروف اقبال اور ریٹائرڈ سب انسپکٹر جواد وسیم کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ اسی طرح ریٹائرڈ انسپکٹر اظہر اقبال اور ہیڈ کانسٹیبل مظفر علی کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ اے ایس آئی شمیم طارق، کانسٹیبل آصف علی، کانسٹیبل اشفاق حسین اور انسپکٹر عمر فاروق کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراءکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
مختلف اداروں کے تعاون سے ملازمین کو علاج کی جدید سہولیات فراہم کرینگے :آئی جی پنجاب

















