پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کرک میں دہشت گردی،پولیس چوکی پر حملہ،3 اہل کار شہید ، 3 زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوںنے تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داود شاہ بہادر خیل چوکی کو رات گئے نشانہ بنایا،مقامی افراد کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا،حملہ آوروں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کےلئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، حملے میں شہید اہلکاروں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں ،پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے،شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا، کے پی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے، بہادر سپوتوں نے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ، شہید ہونےوالے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے بھی حملے میں 3پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، بھر پور معاونت کی جائے گی۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















