چین کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کی مخالفت

بیجنگ (مشرق نیوز) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کی مخالفت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔