بنگلہ دیش میں احتجاجی مارچ،مظاہرین کادھاوا،شیخ مجیب کاآبائی گھر ، یادگار نذر آتش

ڈھاکہ،نئی دہلی:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش میں احتجاجی مارچ،مظاہرین کادھاوا،شیخ مجیب کاآبائی گھر اور یادگار نذر آتش،بلڈوز سے عمارت بھی گرادی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معزول وزیراعظم کے طلبا سے سوشل میڈیا خطاب کےخلاف شدید احتجاج کیا گیا،ہزاروں افراد نے ڈھا کہ ریلی نکالی اوربلڈوزر پروسیشن کے نام سے مارچ کیا ،عمارت میں گھسنے سے پہلے مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑکی گئی پھر عمارت کو آگ لگادی اور کرین سے گھر گرادیا،شیخ مجیب الرحمن کی یادگار ،تصاویر کو بھی جلادیا۔

مظاہرین نے کہاعوامی لیگ پر پابندی عائد،شیخ حسینہ واجد کو واپس لا کر پھانسی دی جائے،شیخ مجیب الرحمن کا خاندان آمریت ،فسطائیت کی علامت ہے، بنگلہ دیش سے مجیب ازم کے فاشزم کے ہر نشان کو مٹا دیا جائے گا۔

معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ردعمل دیتے ہوئے کہاگھر سے ڈرنے کی کیا وجہ ہے؟ میں بنگلہ دیش کے عوام سے انصاف مانگتی ہوں، کیا میں نے اپنے ملک کےلئے کچھ نہیں کیا؟ پھر بے عزتی کیوں؟ واحد یادیں ہیں جو میری بہن اور میں نے سنبھال کر رکھی تھیں مگر اب مٹایا جا رہا ہے، ایک عمارت کو ختم کیا جا سکتا ہے مگر تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا،تاریخ اپنا انتقام ضرور لیتی ہے۔

شیخ حسینہ واجد نے کہاحالیہ تحریک میرے اور خاندان کے خاتمے کی سازش ہے،پروفیسر یونس نے بڑی منصوبہ بندی کے تحت مجھے اور میری بہن کو قتل کرنے کی سازش رچائی،بنگلہ دیش ایک شخص کی ذاتی خواہشات کی قیمت چکا رہا ہے،طلبہ احتجاج سے دور رہیں،بہت سے نوجوانوں کو سیاسی قوتوں نے گمراہ کیا،پولیس اہلکاروں اور عوامی لیگ کے حامیوں پر ہونے والے حملے ملک کو عدم استحکام کا شکار اور جمہوری نظام کمزور کر رہے ہیں۔